سیلاب کی وجہ سے بند کی گئی ٹرینیں کب چلیں گی، محکمہ ریلوے بتانے سے قاصر

Feb 04, 2023 | 16:11:PM
سیلاب کی وجہ سے بند کی گئی ٹرینیں کب چلیں گی، محکمہ ریلوے بتانے سے قاصر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گزشتہ سال آنے والے سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں ریلوے انفراسٹرکچر بری طرح سے متاثر ہوا تھا جس کی بحالی جزوی طور پر ممکن ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت سی جگہوں پر ریلوے آپریشن مکمل بحال نہیں ہوسکا۔
اسی طرح سیلاب کے بعد کراچی سے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے درمیان آپریشن متاثر ہوا، جس کی جزوی بحالی کے بعد 13 ٹرینیں چلا دی گئیں جبکہ 6 ٹرینیں ابھی تک بحال نہیں ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھیے: سندھ، سیلابی صورتحال میں کتنی رقم کہاں خرچ کی گئی؟ تحقیقات شروع
ان ٹرینوں میں کراچی سے کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل سمیت عوامی ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس، سرسید ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس شامل ہیں جن کا آپریشن تاحال بحال ہونا باقی ہے۔ جس کی وجہ سے مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔