سندھ: سیلابی صورتحال میں کتنی رقم کہاں خرچ کی گئی؟ تحقیقات شروع

Feb 04, 2023 | 15:39:PM
سیلابی صورتحال میں کتنی رقم کس مد میں خرچ کی گئی ؟ محکمہ بلدیات سندھ نے تحقیقات شروع کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو) سیلابی صورتحال میں کتنی رقم کس مد میں خرچ کی گئی ؟ محکمہ بلدیات سندھ نے تحقیقات شروع کردی۔

محکمہ بلدیات سندھ نے تمام بلدیاتی کونسلوں سے تفصیلات طلب کرلیں، تفصیلات حاصل کرنے کیلئے تمام کو پروفارمہ بھی جاری کر دیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد کو پروفارمہ ارسال کیا گیا۔

ضلع آکٹرائے ٹیکس اور گرانٹ ان ایڈ میں سے خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات مانگ لی گئی۔

محکمہ بلدیات نے پروفارمہ میں پوچھا کہ سیلاب کے دوران کس مد میں کتنی رقم خرچ کی گئی؟ کل کتنی رقم کونسلز کے پاس موجود تھی، خرچ کرنے کے بعد کتنی رقم بقایا  موجود ہے؟ گرانٹ ان ایڈ سے کتنی رقم خرچ کی گئی، ضلع آکٹرائے ٹیکس سے کتنی رقم خرچ کی گئی؟۔