ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

Feb 04, 2023 | 12:29:PM
ملک کے  مختلف علاقوں میں بارش جبکہ میدانی اوربالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ملک کے  مختلف علاقوں میں بارش جبکہ میدانی اور  بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بلوچستان، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ اسلام آباد، مری ، گلیات اور خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر ، مری، گلیات، وادی نیلم، مظفرآباد، سوات، مالاکنڈ ، مانسہرہ اور کوہستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات  پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں : عمران خان کے مشہور جملے ’میں ان کو رلاؤں گا‘ پر نوازشریف بھی بول پڑے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، بہاولپور، ملتان، رحیم یارخان، نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، مری اور گلیات میں موسم سرد، مطلع ابرآلودرہے گا۔

ملک کے بالائی اضلاع میں برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔