کوئٹہ :نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ،لڑکی سمیت 2 افرادقتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ژوب میں کوئٹہ روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ،دونوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔
لیویز ذرائع کے مطابق مقتولین کوئٹہ سے ژوب آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے راستے میں روک کر گولیاں چلا دیں۔ مقتول نوجوان اسدخان پشتونخوا میپ کے رہنما سابق سینیٹر رضا محمد کا کزن ہے۔
دوسری جانب قلعہ سیف اللہ کے قریب گڑنگ کے مقام پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ کو فائرنگ کرکے روکا اور پتھراؤ کردیا جس سے تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ واقعے کے خلاف مسافروں نے احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا ۔