سندھ : سیاسی مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کی بڑی بیٹھک، مسائل کے حل کیلئے باہمی جدوجہد کا عزم

Aug 04, 2023 | 23:57:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی میزبانی میں سیاسی رہنماؤں اور  قبائلی عمائدین کی بڑی سیاسی بیٹھک ، تمام رہنماؤں نے  مل کر صوبہ بھر کے  مسائل حل کرنے کا عزم کیا۔

دعوت میں سندھ کے سابق وزراء اعلی ، جی ڈی اے قیادت  ،  پارٹی سربراہان،مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی ، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس ، قومی عوام اتحاد ،جئے سندھ قومی محاذ ، سندھ ترقی پسند پارٹی اعلی عہدیداروں،سندھ کی بڑی سیاسی جماعتوں اور قوم پرست پارٹیوں کی لیڈر شپ  نے شرکت کی ہے۔ 

 علاوہ ازیں سندھ کے روحانی درگاہوں درگاہ ہالیجوی شریف ، خانقاہ امروٹ شریف ، خانقاہ جرارپہوڑ شریف ، خانقاہ سومرانی شریف کے گدی نشین بھی شریک  ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ہوشیار! ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، اسمبلی سے بل منظور

 نامور شخصیات میں سے سابق صوبائی وزراء اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ ، لیاقت جتوئی،سینئر سیاستدان صفدر عباسی ، محترمہ ناہید خان ، ڈاکٹر ابراہیم جتوئی ، ایاز لطیف پلیجو ، امیر بخش بھٹو ،سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی ، جی ڈی اے کے معظم عباسی ، سردار علی گوہر خان مہر ، جسقم کے ریاض خان چانڈیو جئے سندھ کے صنعان خان قریشی سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے امیر حیدرشاہ ،جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی ، عرفان اللہ خان مروت ، مسلم لیگ کے کھیل داس اور سلمان خان،پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز علی نواز خان مہر محمد خان جونیجو ، ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو ،عادل الطاف خان انڑ ، ڈاڈو اللہ بخش انڑ ، حسنین ذولفقار مرزا ، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ،جے یوآئی رہنماؤں محمد اسلم غوری ، مولانا سراج شاہ امروٹی ، مولانا عبداللہ سومرانی، مولانا عبداللہ پہوڑ ، قاری محمد عثمان،مولانا ناصر محمود سومرو ، مولانا سمیع سواتی اور  حاجی امین اللہ  شریک ہوئےہیں۔

علامہ راشد سومرو کی دعوت طعام اس وقت سیاسی بیٹھک میں بدل گئی جب سیاسی نقطہ نظر سے سندھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہونا شروع ہوا۔ دعوت میں شریک رہنماؤں کی جانب سے سندھ کے مسائل کے حل کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کا عزم  کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف برانڈ کی دکان میدان جنگ بن گئی، خریدار گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

علامہ راشد سومرو  نے اظہارِ رائے کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ پر مسلط حکمران صوبے کے معدنیات اور وسائل کو فرورخت کر رہے ہیں،سندھ حکومت امن وامان کی بحالی میں مکمل طور پر  ناکام ہوچکی ہے،سندھ میں ڈاکو راج ہے جسے ختم کرنے کیلئے  حکومت کا دور دور تک نام و نشان نظر نہیں آرہا۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا  کہ عوام کا درد رکھنے والی لیڈر شپ کو اب  بیدار ہونا ہوگا،سندھ کے مسائل کے حل کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے دروازے  ہر وقت کھلے ہیں اور ہم سب مل کر سندھ کو  مسائل کے دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے دعوت قبول کرنے پر تمام سیاسی رہنماؤں اور  قبائلی عمائدین کا شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے وقت نکال کر میزبانی کا شرف بخشا۔