مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

Aug 04, 2023 | 12:15:PM
 پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔

شہر لاہور میں گرمی کا راج برقرار، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 107 ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز 5 ڈی ایچ اے107، یوایس قونصلیٹ میں شرح 106 ریکارڈ جبکہ جوہر ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 98 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ ترجمان صوبائی ڈیزائنر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  نے بتایا کہ صوبے کے تمام دریاؤں میں سیلاب کی صورت حال برقرار ہے۔ دریائے راوی میں سندھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد 52040 کیوسک اور اخراج 36840 ہے۔

مزید پڑھیں:  کے الیکٹرک صارفین پر مزید 1.52 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ

ترجمان نے مزید بتایا کہ ستلج میں سلیمانکی، اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 76035 کیوسک اور اخراج 62877 ہے۔ دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔