10 بجے کی ہیڈ لائنز

Aug 04, 2023 | 10:29:AM
10 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.اسمبلیاں 9اگست کو تحلیل ہوں گی،وزیراعظم شہبازشریف نے تاریخ بتادی،ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہوئے کہا،معاشی بحالی کے لیے سرجیکل آپریشن کرنا ہوگا،نگران سیٹ اپ کیلئےتمام جماعتوں سےمشاورت کروں گا،چین مدد نہ کرتا تو پاکستان ڈیفالٹ کرجاتا،ڈیفالٹ کا خطرہ دفن ہوچکا،چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی افراتفری پیدا کی،آئی ایم ایف قرض پروگرام کا چیلنج بہت بڑا تھا۔
2.انتخابات نئی مردم شماری پرہوں گے یاپرانی؟مشترکہ مفادا ت کونسل کےاجلاس میں فیصلہ آج متوقع،اجلاس کی خبرخالدمقبول صدیقی نےدیدی،24نیوزسےخصوصی گفتگومیں مطالبہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل مردم شماری کے نتائج کا اعلان کرے ،عام انتخابات نئی مردم شماری پرکرائے جائیں۔
3.نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا آج راولپنڈی میں افتتاح ہو گا،وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سول و ملٹری حکام بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
4.توشہ خانہ کیس،سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت آج ہوگی،جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ گیارہ بجے سماعت کرے گا،عدالت نے الیکشن کمیشن حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
5-طلبہ کے وفد کا جناح ہاوس لاہور کا دورہ،وفد میں لاہور کے علاوہ کے پی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبا بھی شامل،وفد کی نو مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت،کہا کہ منظم سازش کے تحت تخریب کاری کی گئی،شر پسندوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
6.وزیراعلیٰ پنجاب کے اسپتالوں اور تھانوں کے اچانک دورے، تھانہ مزنگ اور سول لائنز گئے، رشوت لینے پر کانسٹیبل گرفتار ،دونوں تھانوں کے ایس ایچ او معطل کردیئے،محسن نقوی کی حوالات میں بند ملزمان سے بات چیت،تھانوں کی حالت دیکھ کر برہم ہوگئے، تھانہ شاہدرہ میں فرنٹ ڈیسک کا جائزہ،صفائی کے ناقص انتظامات پراظہاربرہمی، شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا،مریضوں سے بات چیت،ڈاکٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت۔
7.مریم نواز بھی کمسن ملازمہ رضوانہ کی آوازبن گئیں، جنرل اسپتال میں جج کی اہلیہ کےتشدد کاشکار بچی کی عیادت ،میڈیاسے گفتگو میں کہا رضوانہ کےمعاملےپربہت دکھ اورتکلیف ہوئی،کوئی کتنا ہی طاقتور ہو قانون کے دائرے میں لایا جائے،کتنے ایسے کیس ڈرکی وجہ سےچھپائے جاتےہیں ،اگلی نسل کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،رضوانہ نے مریم نوازکوبتایا،بہت مارتے اور تیزاب بھی پلاتے تھے،رضوانہ کی صحت میں بہتری ، جسم کا انفیکشن کم ہوگیا۔
8.اوکاڑہ میں سوجیکے کے مقام پر دریائے ستلج میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ،پانچ سال کا بچہ جاں بحق،33 افراد کو بچا لیا گیا،10تاحال لاپتہ،ریسکیو ٹیموں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری۔
9.یوم شہداءپر ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید کو قوم کا سلام، بہادرسپوت 6 مئی 1997 کو گوجرانولہ میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے، فرض شناس اور بہادر پولیس افسر اشرف مارتھ مادر وطن کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے پُرعزم تھے۔
10.سٹی ٹریفک پولیس کا شہداء پولیس کو خراج عقیدت، سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر تمام ٹریفک سیکٹرز میں شہداء پولیس کےلئے فاتحہ خوانی ، کراچی میں پولیس کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرنے کے لیے میراتھن کا انعقاد،واپڈا کے سہیل عامر اور آرمی کی روہیلہ فاروق نے سب سے پہلے پانچ کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
11.حالیہ بارشوں کے بعد سیہون میں محکمہ خوراک جامشورونےغفلت کی انتہا کردی، کھلے آسمان تلے پڑی کروڑوں روپے کی گندم بارش کے پانی کے باعث خراب ہوگئی۔
12.مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری،زیادتی کی متاثرہ کشمیری خواتین 75 سالوں سے انصاف کی منتظر،مقبوضہ وادی میں نام نہاد جمہوریت کا سب سے بڑا شکار کشمیری خواتین،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے 2020 تک 11224 کشمیری خواتین بھارتی فوج کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہو چکیں،ایشیاء واچ کی رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے میں 44 ماورائے عدالت قتل اور 15 جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
13-پاکستانی فلموں کے معروف پسِ پردہ گلوکار اخلاق احمد کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے،ان کے گائے گیت آج بھی کانوں میں رس گھو لتے ہیں،بندش،چاہت،پہچان ،دوساتھی جیسی کئی سپرہٹ فلموں میں آواز کا جادو جگایا۔

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: