پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کےمتعلق شاہ محمود قریشی کا بڑا بیان

Aug 04, 2022 | 17:04:PM
فائل فوٹو
کیپشن: پنجاب کی سیاست میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ضائع کرنے کے مترادف ہے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ٌ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا ضائع کرنے کے مترادف ہے ۔

تفصیلات کے مطابق   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی یہ حالت ہے کہ یہ لوگ  ملتان میں یوسف رضا گیلانی کے دو بیٹوں کی سیٹ کیلئے لندن میں نواز شریف سے بھیک مانگ رہے ہیں ، ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے ، مفتاح اسماعیل کہتے ہیں مہنگائی کم کرنے نہیں آیا ، پی تی آئی کے دور میں مہنگائی ساڑھے  16 اور آج  38  فیصد ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی معاشی منصوبہ بندی نہیں ، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہو چکی ہیں ، نام نہاد پی ڈی ایم لیڈر شپ نے تیل کی قیمت بڑھادی ۔زین قریشی نے  مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا مقابلہ کیا ، این اے  57 کے عوام نے ہمارا بہت ساتھ دیا۔

دوسری جانب  فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ  پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں عمران خان سے خوفزدہ ہیں، معیشت تباہ ہورہی ہے اوروزراپریس کانفرنسزمیں لگے ہیں، ان کوسوتے جاگتےعمران خان نظرآتے ہیں، یہ مہنگائی کم کرنے آئے تھے اب مہنگائی دگنا ہوگئی ہے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ  عدم اعتماد جمع ہوئی توڈالر 178روپے کا تھا، بجلی کےبل پہلے 5ہزاراورآج 20ہزارآرہے ہیں، دھاندلی کےباوجودعمران خان کےامیدواروں کوریکارڈ ووٹ ملے۔