ملک بھر میں تمام بینک بند

Apr 04, 2022 | 09:26:AM
سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج ملک بھر میں تمام بینک عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے۔
  تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں زکوة کٹوتی کی وجہ سے آج تمام بینک عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے رواں ہجری سال زکوۃ کا نصاب  88927 روپے مقرر کیا ہے،سیونگ، نفع نقصان، دیگر منافع دینے والے کھاتوں سے آج زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق نصاب سے کم رقم والے کھاتوں سے زکوۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی، تاہم بینک آج عوامی لین دین کے لئے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:      تحریک عدم اعتماد مسترد ۔ شوبز شخصیات بھی بول پڑیں