وزیر اعظم عمران خان کی جا نب سے 1983ءکے عالمی کپ کی تصویر شیئر

Apr 04, 2021 | 17:34:PM
وزیر اعظم عمران خان کی جا نب سے 1983ءکے عالمی کپ کی تصویر شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے اپنے کرکٹ کے دور کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر 1983ءکے عا لمی کپ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ۔اس میں پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کو دیکھا جاسکتا ہے۔وزیراعظم نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں 1982سے 1992 تک کے اپنے سفر کا تذکرہ کیا، جب انہوں نے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی تھی۔
عمران خان نے بتایا کہ سال 1982 سے لیکر 1992 کے ورلڈ کپ تک انہیں کرکٹ میں کن کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا  اور کون کونسے اعزازات وہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ سال 1992 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔جو وزیر اعظم عمران خا ن ہی کی قیا دت میں پاکستانی ٹیم نے جیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بھارت کو شکست ۔۔ سہ فریقی بلائنڈ کرکٹ ٹائٹل نا م کر لیا