11 اپریل کے بعد تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ شفقت محمود کا تازہ ٹویٹ

Apr 04, 2021 | 11:45:AM
11 اپریل کے بعد تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ شفقت محمود کا تازہ ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ  تعلیمی ادارےکھولنے یا بند رکھنےسےمتعلق این سی او سی کا  اجلاس منگل کوہوگا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق اپنے پیغام میں شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ منگل کے روز ہونے والے این سی او سی اجلاس میں تعلیم اورصحت کےوزرا شرکت کریں گے۔اجلاس میں امتحانات سےمتعلق امورپربھی مشاورت ہوگی۔این سی اوسی میں جوبھی فیصلہ کیاجائےگاوہ متفقہ ہوگا۔

واضح رہے کہ  حکومت نے پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند  کررکھے ہیں ۔ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہوا۔جس میں محکمہ تعلیم کے ساتھ محکمہ صحت کے وزراء اور مانیٹرنگ ٹیمیں شریک ہوئیں جبکہ کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے  ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں 8 اضلاع میں سکولوں کو مزید 10 اپریل تک بند رکھنے کی تجویز دی گئی جس کی صوبائی وزیرتعلیم پنجاب  مراد راس نے مخالفت کی.

یہ بھی پڑھیں:  سرکاری سکولوں کی موجیں، صوبائی وزیر تعلیم نے اہم اعلان کردیا