جھوٹی رپورٹ پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے گئے، خاموش نہیں رہیں گے: حافظ نعیم الرحمان

Sep 03, 2022 | 14:39:PM
 حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جھوٹی رپورٹ پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے گئے، معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے
کیپشن: حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جھوٹی رپورٹ پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے گئے، معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ان کے آئینی حق سے روکا گیا، جماعت اسلامی ہر نا انصافی پر بات کرے گی، اپنے حق کے لیے بھی لڑتے رہیں گے، پورے ملک میں بارش اور سیلاب کی صورتحال ہے، عوام کے لیے حکومتی اقدامات مؤثر طور پر نظر نہیں آ رہے ہیں۔