ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی نااہلی، لاہور کے 90 فیصد سرکاری سکولز ڈیفالٹر ہونے کا خدشہ

Sep 03, 2022 | 11:27:AM
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن, اتھارٹی, نااہلی ، لاہور, سرکاری, سکولز, ڈیفالٹر
کیپشن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی سامنے آگئی،سکولوں کی جانب سے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی، لاہور کے 90 فیصد سرکاری سکولز ڈیفالٹر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے تعلیمی سال میں لاہور کے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں تاحال ایک بھی قسط جاری نہ ہوسکی،شہر بھر کے سکولوں کو جون میں نان سیلری بجٹ کی مد میں 16 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری ہونا تھے مگر3 ماہ گزر جانے کے باوجود سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری نہ ہوسکا ۔

سکول سربراہوں کا کہنا ہے کہ نان سیلری بجٹ کی مد میں ملنے والی دوسری سہ ماہی کی قسط بھی التواء کا شکار ہے،فنڈز جاری نہ ہوئے تو لیسکو کیجانب سے سکولوں کی بجلی کاٹ دی جائے گی،ماہانہ لاکھوں روپے بجلی کے بل جیب سے جمع کروانے پر مجبور ہیں۔

سی ای او ایجوکیشن حبیب فاروقی کا کہنا ہے کہ نان سیلری بجٹ کی ادائیگیوں کے حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن سے درخواست کی ہے،بجٹ ملتے ہی سکولوں کو فنڈز کی ادائیگیاں کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیںسیلاب متاثرہ بچہ ہسپتال میں چل بسا،ڈاکٹر نے لاش کے بدلے ورثا سے پیسے مانگ لئے