پی ٹی آئی، ق لیگ کے حمایتی وکلاءکے وارے نیارے، لاء افسر وں کی لائن لگ گئی

Oct 03, 2022 | 11:25:AM
پی ٹی آئی,ق لیگ,لاہورہائیکورٹ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور (ملک محمد اشرف) پی ٹی آئی اور ق لیگ کےحمایت یافتہ وکلاء کو نوازنےکا معاملہ، ایڈووکیٹ جنرل آفس میں مزید 35 وکلاءنےبطور لاء افسر چارج سنبھال لیا۔

لاہورہائیکورٹ میں ججز کی تعداد کی نسبت لاافسروں کی تعداد بڑھ گئی،ججزکی تعداد45،لاافسروں کی تعداد95تک پہنچ گئی،لاافسران کی تعداد بڑھنےپردفاتر،سٹاف کی تعداد کم پڑ گئی،آفس کے1،1کمرے میں 2،2لاافسران کوبٹھانامجبوری بن گئی،سفارشی لاافسران کی پسند کےکمروں کی الاٹمنٹ کیلئے سفارشیں جاری ہیں ۔

ضرور پڑھیں :خاتون جج کو دھمکی: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی
10وکلانے بطورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چارج سنبھال لیا،25وکلانےبطوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چارج سنبھال لیا،لاافسران کی ڈگریوں، کیسزکی تعداد کی تصدیق نہ کرانےکاانکشاف بھی ہوا ہے،کمشنرلاہوربھائی طیب جان کوسرکاری وکیل بنوانے میں کامیاب ہوگئے،مسرورعثمان،امیرعباس نے بطورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چارج لے لیا،نادردوگل،مختاررانجھانےبطورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چارج لے لیا۔


فیاض مہر،ارشد جہانگیرنےبطورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چارج لے لیا،عبدالعزیز، قاسم چوہان نےبطورایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چارج لے لیا،احمدمسعود،محمد شہزاد پہلی مرتبہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بن گئے،محمد یوسف وائیں نےبطوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چارج سنبھال لیا،طلعت محمود خان نے بطوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چارج لے لیا،زکریا یوسف طورنےبطوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چارج لے لیا،برجیس طاہرنےبطوراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چارج لے لیا