لاپتہ شہری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا

Oct 03, 2022 | 11:10:AM
لاپتہ شہری منیب اکرم کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا۔ چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو شہری کو آج تک بازیاب کرانے کا وقت دیا تھا
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاپتہ شہری منیب اکرم کو اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچا دیا گیا۔ چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو شہری کو آج تک بازیاب کرانے کا وقت دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون جج کو دھمکی: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتہ شہری منیب اکرم کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے نمائندہ وزارت دفاع سے استفسار کیا کہ یہ اچانک دوسرا تیسرا واقعہ ہے، یہ بتا دیں ایسا ہو کیوں رہا ہے ؟ یہ بتا دیں اس کا ذمہ دار کون ہے ؟ جس پر نمائندہ وزارت دفاع نے کہا کہ ہم نے اس عدالت کے حکم کے بعد اپنی ایجنسیز کو مسنگ پرسن سے متعلق معلوم کرنے کا کہا، دونوں ایجنسیز کی انوسٹی گیشن کے بعد معلوم ہوا کہ ہماری دونوں ایجنسیز کے پاس نہیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کی بہترین ایجنسیز میں سے ہیں، کوئی بھی شہری اٹھایا جائے تو ایجنسیز کا کام اس سے متعلق معلوم کرنا ہے، ایجنسیز کا یہ کام نہیں کہ صرف یہ بتائیں کہ ہمارے پاس نہیں، اب آپ بتا دیں کہ اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ عدالت اپنے تفصیلی فیصلے میں ذمہ داروں کا تعین کر چکی ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اگر یہ لڑکا نہ ملتا تو عدالت ان سب کو ذمہ دار ٹھہراتی، آپ کو ہدایت ہے کہ اس فیصلے کو ایک مرتبہ پڑھ لیں۔