پنجاب کے 11 ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی، وزیراعلیٰ سے مذاکرات

Oct 03, 2022 | 10:38:AM
پنجاب کے 11 ہزار ایجوکیٹرز کی مستقلی، وزیراعلیٰ سے مذاکرات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں اس وقت 11 ہزار ایجوکیٹرز عارضی بنیادوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن کو مستقل کرنے کے لیے مختلف اساتذہ تنظیمیں کافی وقت سے حکومتی اقدامات کی منتظر ہیں۔

اسی معاملے کو لیکر اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور وقتی طور پر 4 اکتوبرکوسیکرٹریٹ کے باہر ہونیوالا احتجاج ملتوی کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: غیر ملکی ڈگریوں کا قانونی درجہ، پالیسی منظور

تفصیلات کے مطابق اساتذہ نے اپنا احتجاج 12 اکتوبر تک ملتوی کیا ہے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں 12 اکتوبر کے بعد احتجاج کی نئی کال کا اعلان کیا ہے۔

اساتذہ کا بڑا مطالبہ ہے کہ ایجوکیٹرز کو بغیر پی پی ایس سی امتحان کی شرط کے مستقل کیا جائے۔