جن پاکستانیوں کا نام پنڈورا پیپرز میں ہے انکی تحقیقات ہوں گی،وزیراعظم

Oct 03, 2021 | 22:32:PM
وزیراعظم عمران خان،تحقیقات اعلان
کیپشن: وزیراعظم عمران خان ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعظم نے پنڈورا پیپرز کا خیر مقدم کرتے ہوئے پنڈورا پیپرز پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جن پاکستانیوں کا پنڈورا پیپر ز میں نام ہے ان کی حکومت تحقیقات کرے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ  پنڈورا پیپرز نے اشرافیہ کی ناجائز دولت کو بےنقاب کیاہے۔آف شور کمپنی بنا کر ناجائز دولت ٹیکس چوری اور بدعنوانی کے ذریعے جمع کی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے 7ٹریلین ڈالر کی غیرقانونی اثاثوں کی نشاندہی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف ایکشن لیں گے۔

جبکہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاکہ اسحق ڈار کے بیٹے علی ڈار جو نوازشریف کے داماد بھی ہیں انکی اپنی کوئی حیثیت نہیں۔ یہ نواز شریف کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم نے پہلے پانامہ اور اب پنڈورا میں ان کے چہروں سے نقاب اترتا دیکھا

یہ بھی پڑھیں:پنڈورا پیپرز نے دنیا بھر میں ہنگامہ کھڑا کردیا،شوکت ترین، علیم خان سمیت 700 سے زائد پاکستانی شامل