ایکسویٹر کے ذریعے دلہن کی رخصتی پر اسسٹنٹ کمشنر  کا اہم اقدام

Oct 03, 2021 | 17:37:PM
ایکسکویٹر سے،دلہن،کی،رخصتی
کیپشن: ایکسکویٹر،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)دولہا اور دلہن کو ایکسویٹر کے ذریعے گھر پہنچانے کی ویڈیو زاور تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر گوجال نے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ فعل قرار دیا اور ایکسویٹر آپریٹر کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق  اسسٹنٹ کمشنر گوجال نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ انہیں ایکسویٹر کے ذریعے دولہا، دلہن کو شادی کے روز سامان کے ہمراہ بارتیوں کے قافلے میں شامل ہو کر گھر پہنچانے کے واقعے کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے ملی ہیں۔نوٹس میں کہا گیا کہ اس فعل میں ایکسویٹر آپریٹر کا کردار خلاف قانون تھا چونکہ اس سے کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کے اندیشہ موجود تھا۔

یا د رہے کہ یہ واقعہ ضلع ہنزہ کے بالائی حصے وادی گوجال کے گاؤں غلکین میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے بعد دلہا اور دلہن کو ایکسویٹر کے ذریعے گھر پہنچایا گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس فعل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ بعض نے سستی شہرت کے لیے علاقے کے کلچر کو بگاڑنے کی کوشش بھی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کابل کی عیدگاہ مسجد کےقریب دھماکا۔۔متعدد افرادکےہلاک ہونےکاخدشہ