پل پل بدلتا موسم ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا

Nov 03, 2023 | 18:59:PM
پل پل بدلتا موسم ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، بالائی علاقوں میں سرد اور مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق  ہفتہ کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسم خشک  جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک اور بالائی اضلاع میں موسم سرد رہے گا ۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں  موسم خشک رہے گا، مری ، گلیات اور گردونواح  میں موسم سرد رہے گا،جبکہ صبح کے اوقات میں منگلہ،  سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور،  اوکاڑہ، سا ہیوال،سرگودھا، منڈی بہاوالدین، جوہر آباد، فیصل آباد، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح میں   دھند سمو گ چھا ئے رہنے  کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے بعد یورو، برطانوی پاونڈ اور ریال کتنا مہنگا ہوا؟بڑی خبر آگئی

رپورٹ کے مطابق  بلوچستان اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،خاران، پنجگور، چاغی، کیچ، گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد  اور خشک مطلع  جزوی ابر آلود رہے گا۔