عالمی رہنماؤں کی مصنوعی ذہانت کی مدد سے میوزِک کنسرٹ کی سیریز

May 03, 2023 | 13:11:PM
 جیو جان مولور نامی ایک فنکار نے اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تصاویر کی ایک سیریز بنائی ہے جس میں عالمی رہنماؤں کو بطور راک اسٹارز دکھایا گیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جیو جان مولور نامی ایک فنکار نے اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے تصاویر کی ایک سیریز بنائی ہے جس میں عالمی رہنماؤں کو بطور راک اسٹارز دکھایا گیا ہے۔ 

آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے دنیا بھر میں طوفان برپا کر رکھا ہے اور خاص طور پر شعبہ آرٹ میں کیونکہ اکثر و بیشتر ہی اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی حقیقت سے قریب تر تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی نظر آتی ہیں۔  فنکار مسلسل اس ٹیکنالوجی کے ساتھ مختلف قسم کے دلچسپ و عجیب تجربے کررہے ہیں۔ 

ویژیول اینڈ آرٹ انڈسٹری میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی انٹری کے بعد پیچیدہ گرافکس کے ساتھ بنے مختلف شاہکاروں نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

ان تصاویر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر جو بائیڈن، شمالی کوریا کے کم جونگ ان، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، سابق امریکی صدر باراک اوباما، سابق جرمن چانسلر انجیلا مارکل اور دیگر شامل ہیں۔

جیو جان مولور نے اپنی بنائی ہوئی تصاویر کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سب کو ایک متوازی دنیا میں خوش آمدید جہاں یہ تمام ورلڈ لیجنڈز راک اسٹارز ہیں اور ورلڈ لیڈرشپ میوزک کنسرٹ کا انعقاد کیا گیاہے!‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’آئیے اور متبادل حقیقت سے ذہن کو موڑ دینے والی تصاویر کا تجربہ کریں جہاں تمام سیاسی لیجنڈز ایک زبردست کنسرٹ میں اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں‘۔

جیو جان مولور نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ’موسیقی نے تمام ترحدود سے تجاوز کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں کو بھی متحد کردیا جوکہ اپنے نظریات کی وجہ سے ایک دوسرے کے سخت خلاف ہیں‘۔

اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر اب تک 30 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔