ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان

May 03, 2021 | 19:57:PM
ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں ہوئے یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران جی ایس پی پلس سٹیٹس پر یورپی یونین کی قرارداد میں اٹھائے جانے والے نکات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔
اس کے علاوہ اجلاس کے دوران جبری گمشدگیوں، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ ناجائز ہے،وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام پر نظرثانی کا عندیہ