Mar 03, 2024 | 13:03:PM

میاں محمد شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب

میاں محمد شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیراعظم پاکستان منتخب
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف دوسری مرتبہ وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوگئے ہیں۔

وزارت عظمیٰ کے امیدوار میاں محمد شہباز شریف نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کو شکست دیدی ہے۔شہباز شریف دوسری مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں ۔شہباز شریف پاکستان کے 24ویں منتخب وزیراعظم ہیں ۔نگران وزیراعظموں کو ملا کر مجموعی طور پر 33 ویں وزیراعظم ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ شہبا زشریف نے 201 ووٹ حاصل کیے جبکہ عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے۔شہباز شریف کو وزیر اعظم کی سیٹ سنبھالنے پر میاں محمد نواز شریف ،آصف علی زرداری ،بلاول بھٹوزرداری اور دیگر اراکین اسمبلی نے مبارکباد پیش کی ۔

قومی اسمبلی کی لابی (اے) میں شہبازشریف کو ووٹ ڈالے گئے جبکہ عمرایوب کو لابی’’ بی ‘‘میں ووٹ ڈالے گئے۔جےیو آئی کے ارکان نے ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کیا،ارکان ایوان میں نہیں آئے۔بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ضرور پڑھیں:کون بنے گا وزیراعظم؟قومی اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ ،ارکان کا شور شرابہ
  شہباز شریف تین سال  قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف رہے ،گزشتہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے جب وزیر اعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹایا گیا تو شہبا شریف پہلی مرتبہ وزیر اعظم بنے ۔تاہم مرکز کی سیاست میں وہ کسی حد تک نووارد تصور کیے جاتے ہیں۔ ان کی پہچان صوبہ پنجاب کے حوالے سے زیادہ نمایاں رہی جہاں وہ تین ادوار میں مجموعی طور پر لگ بھگ 13 سال صوبے کے وزیرِاعلٰی رہے ہیں۔