پی آئی اے کا ملائشیا میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کیلئے روانہ

Jun 03, 2023 | 15:13:PM
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا ملائشیا میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگیا ہے، طیارہ آج شام 5 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا ملائشیا میں روکا گیا طیارہ وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگیا ہے، طیارہ آج شام 5 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ مسافروں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے گا۔ 

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں روکے گئے قومی ایئرلائن کے طیارہ سے متعلق کیس میں عدالت نے پی آئی اے کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

ملائیشیا کی مقامی عدالت نے طیارہ روکنے والا حکم امتناع معطل کردیا۔ بوئنگ 777 کو ملائیشیا کی مقامی عدالت کے حکم امتناع پر روکا گیا تھا۔ پی آئی اے لیگل ٹیم نے 3 دن میں عدالتی حکم معطل کراکے طیارہ ریلیز کروالیا۔

مزید پڑھیں:  حنا ربانی کھر 5 سے 13 جون تک سرکاری دورے کریں گی:دفتر خارجہ

خیال رہے کہ ملائیشیا کی مقامی عدالت نے 26 مئی کو طیارہ روکنے کا حکم جاری کیا تھا۔ طیارہ روکنے کے احکامات 29 مئی کو طیارے کی روانگی سے چند منٹ قبل پی آئی اے اور ائیرپورٹ حکام کو موصول ہوئے۔

 عدالت نے پی آئی اے کو طلب یا نوٹس کئے بغیر ہی حکم امتناع جاری کیا تھا۔ اجازت نامہ ملتے ہی طیارہ کوالمپور سے پرواز پی کے 6893 کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہو جائے گا۔