پنجاب حکومت کی وفاقی حکومت کے سامنے بغاوت، توانائی بچت پلان مسترد کردیا

Jan 03, 2023 | 19:32:PM
پنجاب حکومت کی وفاقی حکومت کے سامنے بغاوت، توانائی بچت پلان مسترد کردیا
کیپشن: میاں اسلم اقبال (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کا عائد کردہ توانائی بچت پلان مسترد کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کرنے سے پہلے صوبائی حکومت سے مشاورت نہیں کی۔

میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں سے عوام پر بوجھ پڑے گا اور بیروز گاری بڑھے گی، امپورٹڈ حکومت کے فیصلے پنجاب حکومت کو قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی حکومت نے مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد خود کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بات چیت کے بعد معاملہ کابینہ میں لیکر جائیں گے، حکومت بجلی کا فی یونٹ 80 روپے کرنے جارہی ہے جو عوام پر سراسر ظلم ہے۔

میاں اسلم اقبال نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکار اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کرکے عوام کے حقیقی ریلیف کیلئے عملی اقدامات کرے۔