کوئلے کی کان میں گیس دھماکہ ۔۔10مزدور ہلاک 

Feb 03, 2022 | 17:45:PM
 کوئلے، کان  ، گیس، دھماکہ
کیپشن:  کوئلے کی کان  میں گیس دھماکہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں کوئلے کی کان  میں گیس دھماکے کی وجہ سے 10 کان کن ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان عبوری حکومت کے سربراہ برائے بغلان ثقافت مصطفیٰ ہاشمی کےجاری کردہ  ایک بیان میں کہا ہے کہ بغلان کی تحصیل ناہرین میں واقع کوئلے کی کان 'چیناریک' بیٹھ گئی ہے۔تحصیل ناہرین کے کوئلے کی کانوں کے ڈائریکٹر عبداللہ حامد نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں 10 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں اور 10 کو بچا لیا گیا ہے۔عبداللہ حامد نے کہا ہے کہ حادثہ گیس دھماکے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی اسی علاقے میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 5 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔ ملک میں کان کنی کے شعبے میں ضروری حفاظتی تدابیر سے لاپرواہی کی وجہ سے ہر سال متعدد کان کن ہلاک ہو جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام