سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی جاری رکھنے کا اعلان

Dec 03, 2023 | 20:06:PM
سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی جاری رکھنے کا اعلان
کیپشن: سعودی تیل کے ذخائر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں10 لاکھ بیرل یومیہ رضاکارانہ طور پر کمی کے فیصلے میں مارچ 2024 تک توسیع کر دی ۔
سعودی خبررساں ادارے نے وزارت توانائی کے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ 10 لاکھ بیرل تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد جولائی 2023 میں شروع ہوا تھا، یہ سلسلہ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے آخر تک جاری رہے گا۔
سعودی وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ تیل پیداوار میں مذکورہ رضاکارانہ کمی میں توسیع اوپیک پلس میں شریک بعض ممالک کے ساتھ اتفاق پیدا کرکے کی جائے گی۔ توسیع کے تحت سعودی عرب مارچ 2024 کے آخر تک یومیہ نوے لاکھ بیرل تیل نکالے گا۔ تیل کی پیداوار میں کمی کا مقصد مارکیٹ میں استحکام لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! شاداب خان زخمی ہو گئے،ہسپتال منتقل