پاکستان کسٹمز کی کارروائی، لاکھوں ڈالر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Dec 03, 2022 | 11:56:AM
پاکستان کسٹمز کی کارروائی، لاکھوں ڈالر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کسٹمز نے کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کارروائیاں کرتے ہوئے گذشتہ ایک ماہ کے دوران لاکھوں ڈالر کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کسٹمز کے ماتحت اداروں کلکٹریٹ انفورسمنٹ اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور نے اسمگلروں سے برآمد ہونیوالی غیرملکی کرنسی ضبط کرلی، کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے نومبر 2022ء کے دوران غیرملکی کرنسی کی اسمگل کے7 کیس پکڑے۔

یہ بھی پڑھیے: اے این ایف کی کارروائیاں جاری، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے نومبر میں 94 ہزار 358 ڈالر کی غیرملکی کرنسی پکڑی، کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے نومبر کے دوران غیرملکی کرنسی کی اسمگل کا 1 کیس پکڑا، کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے نومبر میں 1 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی پکڑی۔