سری لنکن شہری کا قتل قابل مذمت، ایسے ماورائے عدالت اقدام قبول نہیں: آرمی چیف 

Dec 03, 2021 | 21:15:PM
سیالکوٹ، مشتعل ہجوم، سری لنکن، قتل، قابل مذمت
کیپشن: آرمی چیف، جنرل قمر جاوید باجوہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کا سری لنکن پرانتھار کمار اکا قتل قابل مذمت ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ایسے ماورائے عدالت اقدام کسی صورت قبول نہیں،مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سول ایڈمنسٹریشن کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔ 

یاد رہے کہ سیالکوٹ میں ایک ہجوم نے توہین رسالت کا الزام لگا کر سری لنکن شہری کو قتل کر دیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی اعلی سطح کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت قانون شکن عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کو دوستوں کے ساتھ مذاق کرنا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل