اسحاق ڈار نااہلی کیس:عدالت سے بڑی خبر

Aug 03, 2022 | 12:45:PM
فائل فوٹو
کیپشن: اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کو نوٹس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے شہری کی درخواست پر الیکشن کمیشن پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔درخواست گزار کے وکیل نے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو فریق ہی نہیں بنایا گیا، الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے۔ 

دروان سماعت وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چیئرمین سینٹ کو اسحاق ڈار کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا، ایک ماہ میں چیئرمین سینٹ نے فیصلہ نہیں کیا، تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر فیصلہ نہیں کررہا، ہر مرتبہ تاریخ پر سماعت ملتوی کر دی جاتی ہے۔عدالت نے اسحاق ڈارکی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان کو نوٹس جاری کر دیا۔