کوہ جاندران :جنگلات میں لگی آگ 15 کلو میٹرتک پھیل گئی

Apr 03, 2024 | 00:12:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( دوران بلوچ) کوہ جاندران کے جنگلات میں لگنے والی آگ 15 کلو میٹر تک پھیل گئی ، لیویز کیو آر ایف کے 2 سو سے زائد  اہلکار  آگ بھجانے میں مصروف  ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے انتہائی خوبصورت علاقے کوہلو  میں موجود کوہ جاندران کے جنگلا ت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 15 کلو میٹرکا علاقہ گھیرے میں لے لیا، لیویز کیو آر ایف کے 220 اہلکاروں و افسران پر مشتمل 10 ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،لیویز حکام کا کہنا ہےکہ کیو آر ایف کی  امدادی ٹیموں کے پاس آگ بجھانے کے جدید آلات نہ ہونے کے باعث آگ کی شدت کو کنٹرول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا عملہ و افسران غائب موقع سے غائب ہیں ،جنگلات میں لگی آگ سے قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچنے کا خدشہ  ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ ، ڈیوٹی کلرک کے بیان سے ہر کوئی حیران

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار بنا کسی سازو سامان کے  جھاڑیوں کی مدد سے آگ بھجانے میں مصروف ہیں ۔