آئینی بحران کا خدشہ۔ چیف جسٹس نے  ساتھی ججوں کو مشاورت کیلئے بلالیا

Apr 03, 2022 | 14:50:PM
آئینی بحران کا خدشہ۔ چیف جسٹس نے  ساتھی ججوں کو مشاورت کیلئے بلالیا
کیپشن: چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے سینئر ججز کو مشاورت کیلئے اپنے گھر بلالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد ملک میں شدید قسم کا آئینی بحران اور حالات کشیدہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے موجودہ حالات پر چیف جسٹس کو مداخلت کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔ 

 واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطابندیال نے آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق کیس میں ریمارکس دئیے تھے کہ عدم اعتماد آئینی پراسیس ہے۔ اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونی چاہیے۔

دوسری جانب حالات گھمبیر ہونے پر وزیراعظٖم نے بھی اپنے تمام ارکان قومی اسمبلی کو وزیراعظم ہاؤس بلالیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے ارکان کو آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق آگاہ کریں گے۔ 

علاوہ ازیں  چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: شکر ہےبچ گیا۔چودھری سرور کا ردعمل بھی آ گیا