وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نوکردی

Apr 03, 2021 | 22:30:PM
وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نوکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نوکردی،کونسل اقتصادی استحکام اورترقی کیلئے سفارشات مرتب کرےگی،اقتصادی مشاورتی کونسل کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اقتصادی مشاورتی کونسل کے وائس چیئرمین ہوں گے،وزیراعظم کی غیرموجودگی میں وزیرخزانہ اجلاس کی صدارت کر ینگے، شوکت ترین بھی 27 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل ہیں ، نجی شعبے سے 13 ارکان میں ڈاکٹر عابد سلہری، عارف حبیب شامل ہیں،آصف قریشی، اعجاز نبی، فاروق رحمت اللہ بھی کونسل کاحصہ ہیں،محمد علی، ڈاکٹر راشد امجد، سلمان شاہ، ڈاکٹرشمشاداختر بھی شامل ہیں۔
ای اے سی میں نجی شعبے کے ممبروں کےساتھ ساتھ سرکاری ممبران بھی شامل ہوں گے،اکنامک ایڈوائزری کونسل مشاورتی،اصلاحات اورپالیسی سازی کیلئے تشکیل دی گئی،ای اے سی مشاورتی عمل میں پالیسی اقدامات تجویزکرےگی۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ملتوی