پرویز الٰہی کی عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی دعوت

Sep 02, 2022 | 19:32:PM
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، چیئرمین پی ٹی آئی، عمران خان، گجرات سے الیکشن لڑنے کی دعوت،
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی دعوت دیدی، ان کا کہناتھا کہ گجرات سے الیکشن لڑیں یہاں ووٹ ختم نہیں ہونگے۔
ظہور الٰہی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ بڑی تعداد میں آنے پر خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں،گجرات کی دھرتی وفا کی سرزمین ہے، گجرات سب سے زیادہ نشان حیدر لینے والوں کی دھرتی ہے،ان کا کہناتھا کہ اس علاقے کو ہم نے صرف تعلیم کی طاقت سے بدلا ہے، گجرات میں ہم یونیورسٹی جلد لے کر آئیں گے، امید ہے گجرات دل و جان سے تحریک انصاف کے ساتھ وفا کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ گجرات میں میڈیکل کالج بھی شروع ہو چکا ہے، ہم بہت جلد گجرات میں بڑی انجینئرنگ یونیورسٹی بھی بنائیں گے، گجرات بہت بڑی انڈسٹریل سٹیٹ بنتی جا رہی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ ضلع گجرات اوورسیز پاکستانیوںکاگڑھ ہے، اوورسیز جتنی محبت عمران خان سے کرتے ہیں شاید ہی کسی اور سے کرتاہو۔پرویز الٰہی نے عمران خان کو گجرات سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب گجرات سے الیکشن لڑیں یہاں ووٹ ختم نہیں ہوں گے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ وزیرآباد کارڈیالوجی شہباز شریف نے بند کردی تھی، شہباز شریف مجھ سے دشمن کر لوگوں سے کیسی دشمنی ، کارڈیالوجی ہسپتال پر کام شروع ہو گیا ہے، 500 بستروں تک لے جائیں گے، وزیرآبادکارڈیالوجی ہسپتال میں بچوں کے ہارٹ کا آپریشن ہوگا۔
ان کاکہناتھا کہ سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی ہے، عمران خان بھی سیلاب زدہ علاقوں میں جا رہے ہیں، سیلاب متاثرین کو ریلیف کا سامان بھی دے رہے ہیں، عمران خان کو لوگوں نے ریلیف کیلئے پیسہ دیا ہے، سیلاب متاثرین کو ریلیف کا سامان بھی دے رہے ہیں ،پرویز الٰہی نے کہاکہ ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں بہت کام کیا ہے، ساراپانی سمندر میں جارہا ہے کسی کو فائدہ نہیں ، پی ڈی ایم والے پانی پر سیاست کرتے ہیں کسی کا احساس نہیں ، عمران خان کو دو تہائی اکثریت ملے گی تو کالا باغ ڈیم بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات؛ عمران خان کی آمد سے قبل سرکاری ہسپتال بند، گیٹ کو تالے لگا دیئے گئے