مختلف شعبوں کیلئے ویکسی نیشن کرانے کی ڈیڈلائن جاری 

Sep 02, 2021 | 17:49:PM
مختلف شعبوں کیلئے ویکسی نیشن کرانے کی ڈیڈلائن جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت صحت نے مختلف شعبوں کیلئے ویکسی نیشن کرانے کی ڈیڈلائن جاری کردی۔
وزارت صحت کے مطابق مقررہ ڈیڈلائنز پر ویکسی نیشن کرانیوالے افراد کو ہی کام کرنے کی اجازت ہو گی ،تعلیمی اداروں کے اساتذہ، ٹرانسپورٹ سٹاف30 ستمبر تک مکمل ویکسی نیشن لگوائیں،اندرون و بیرون ملک ہوائی سفر کرنےوالے بھی 30 ستمبر تک ویکسین لگوالیں۔

شاپنگ مالز میں داخلے کیلئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسی نیشن لازمی قراردیدی گئی،ہوٹلز اور گیسٹ ہاﺅسز میں داخلے کیلئے 30 ستمبر تک مکمل ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے اس کے علاوہ شادی اور دیگر تقریبات میں شرکت کیلئے 30 ستمبر تک ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے۔
وزارت صحت نے کہاہے کہ 17 سال اور زائد عمر طالب علموں کیلئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسی نیشن لازمی قراردیدی گئی، پرائیویٹ اور پبلک ڈیلنگ دفاتر میں عملے کی 15 ستمبر جزوی 15 اکتوبر مکمل ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کی 15 اکتوبر تک ،نیشنل ہائی وے پر پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے 31 اکتوبر اس کے علاوہ انٹرسٹی اور ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پر سفر کیلئے 31 اکتوبر تک مکمل ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نازیباتصاویر کا معاملہ۔۔اداکارہ عائشہ ثنا اشتہاری قرار