اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صوبائی حکومتوں میں تعینات 14 وفاقی افسران کی خدمات واپس لے لیں

Oct 02, 2023 | 01:11:AM
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صوبائی حکومتوں میں تعینات مزید 14 وفاقی افسران کی خدمات واپس لے لیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صوبائی حکومتوں میں تعینات مزید 14 وفاقی افسران کی خدمات واپس لے لی ہیں۔

اِس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ متعدد نوٹیفکیشنز کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ کے سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 20 کے اعجاز احمد اور لیئق احمد، سندھ حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے افسران سعید صالح جمانی، اخلاق قریشی، عبدالشکور ابڑو اور آفس مینجمنٹ گروپ کے گریڈ 18 کے افسران ظہیرالدین بابر، إھمد رشید ، شہباز طاہر، منیر شیخ، احمد علی کا تبادلہ کرکے فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اِسی طرح پنجاب حکومت میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ، گریڈ 19 کے عبدالرشید، آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کی عتیقہ عمار، گریڈ 17 کے اسد علی اور بلوچستان حکومت میں تعینات آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 17 کے محمد ہاشم شاہ کا تبادلہ کرکے فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ افسران کے تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔