عمرشریف کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری،میت کب پاکستان پہنچنے کا امکان؟؟؟ 

Oct 02, 2021 | 19:59:PM
ڈیتھ سرٹیفیکیٹ
کیپشن: عمر شریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کاہسپتال انتظامیہ نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے تاہم سرکاری سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ان کی میت منگل تک پاکستان پہنچے گی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جرمنی میں نیورمبرگ ساؤتھ ہسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے تاہم نیورمبرگ بلدیہ نے تاحال سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق جرمنی میں ہفتے اور اتوار کی سرکاری چھٹی کی وجہ سے بلدیہ کا دفتر بند ہے جو پیر کے روز کھلے گا۔ دفتر کھلنے کے بعد ہی سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ جرمن قانون کے مطابق جب تک سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو جاتا تب تک میت کو منتقل نہیں کیا جاسکتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو کلیئرنس ملنے کے بعد عمر شریف کی میت کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔ ان کی میت منگل تک پاکستان پہنچے گی جس کے بعد کراچی میں ان کی تدفین ہوگی۔ عمر شریف کی میت واپس لانے کیلئے کمرشل پرواز یا ایئر ایمبولینس کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تدفین کہا ں کی جائے؟؟؟عمر شریف کی خواہش سامنے آگئی