بھارت میں سلامتی کانفرنس ۔۔۔پاکستان کا شرکت سے انکار

Nov 02, 2021 | 17:17:PM
پاکستان کا شرکت نہ کرنے کا اعلان
کیپشن: معید یوسف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں ہونیوالی سلامتی کانفرنس میں پاکستان نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ بھارت کا کردار امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا ہے ، ایسے میں وہ قیام امن کے لیے کام کیسے کرسکتا ہے۔
معید یوسف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ازبکستان کے مشیر قومی سلامتی 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں ، آج صبح پاکستان اور ازبکستان نے قومی سلامتی کے حوالے سے مشترکہ پروٹوکولز پر دستخط کیے۔
معید یوسف نے کہا کہ وہ اجلاس میں شرکت کے لیے انڈیا نہیں جائیں گے ، پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ اگر ہندوستان اپنے آپ کو درست کرلے تو ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن انڈیا کا کردار امن تباہ کرنے والا ہے، وزیر اعظم عمران خان بار بار یہ بات کرتے ہیں کہ پاکستان جغرافیائی معاشی ضابطوں میں اپنے آپ کو منتقل کررہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ سی پیک کے منصوبے پر کام جاری ہے ، وسطی ایشیا کے ساتھ ہمارے اس طرح کے رابطے نہیں رہے جس طرح ہونے چاہیے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے سب سے بڑِے متاثر ہیں ، ہماری سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان میں امن ہو ہمارے پاس افغانستان سے قطع نظر کا کوئی آپشن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوہلی کا کپتانی چھوڑنے کا اعلان۔۔نیا کپتان کون ہوگا ؟؟