سائرہ انور کی عبوری ضمانت میں توسیع، شامل تفتیش ہونے کا حکم

Mar 02, 2023 | 13:06:PM
ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے سائرہ انور کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے سائرہ انور کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے سائرہ انور کے خلاف منی لانڈرنگ، رقوم کی غیر قانونی منتقلی اور کرپشن کے کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے نے سائرہ انور کو کال اپ اور شوکاز نوٹس جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ سائرہ انور آف شور اور منی لانڈرنگ کا مرکزی کردار ہیں، وہ اندرون و بیرون ملک غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کریں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ زیر استعمال تمام گاڑیوں، بینک اکاونٹس، خریدو فروخت، سرمایہ کاری، قرضہ جات کی تفصیلات بھی دیں، 30 روز میں ثابت کریں کہ آپ کے اثاثے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال نہیں ہوئے۔

ایف آئی اے نے نوٹس میں سائرہ انور کو تمام ریکارڈ کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کر دی۔