یوکرین میں ایک اور بھارتی طالب علم کی موت,ہائی الرٹ جاری

Mar 02, 2022 | 23:19:PM
 یوکرین ،مرنیوالا، بھارتی ،طالب علم
کیپشن: یوکرین میں مرنیوالا بھارتی طالب علم چندن جندال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی حملے کے بعد یوکرین میں پھنسے ایک اور بھارتی طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔بھارتی وزارت خارجہ نے ہائی یوکرین میں اپنے شہریوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق جنگ زدہ یوکرین میں بھارتی شہری پھنس گئے ہیں، جن کی واپسی کے انتظامات اب تک پورے نہیں ہوسکے ،اسی دوران خوف، گھبراہٹ اور غیر یقینی صورتحال کے شکار بھارتی پنجاب کے شہر برنالہ سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی طالب علم کو فالج ہوگیا۔ دماغ کی رگ پھٹ جانے کے باعث طالب علم ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج ہوگیا۔بھارتی ریاست پنجاب سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین آنیوالے 22 سالہ طالب علم چندن جندال کو ہسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی ایک بھارتی طالب علم نوین روسی فوج کا شیل لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا اور یہ طالب علم بھی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین آیا تھا۔دو روز میں دو طلبا کی ہلاکت پر بھارتی وزارت خارجہ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین کے شہر خارکیف کو چھوڑنے کی ہدایت کی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین میں روسی افواج کے حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم نوین نے موت سے قبل اپنے والد سے فون پر بات کی تھی۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوین شیکھرپا کی موت یوکرین کے شہر خارکیف میں ہونے والی شدید گولہ باری میں ہوئی۔ وہ گورنر ہاؤس کے قریب رہتا تھا اور کھانے کے لئے قطار میں کھڑا تھا کہ اچانک فضائی حملہ ہوا جس نے گورنر ہاؤس کو اڑا دیا اور وہ بھی مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:یہ آمنہ الیاس کو کیا ہو گیا ؟ قابل اعتراض تصویروں پر لوگوں نے کلاس لے لی