گیس بم گرنےکو تیار۔عوام نے گھبرانا نہیں

Mar 02, 2022 | 19:58:PM
گیس۔اوگرا۔اضافہ۔نو ٹی فکیشن ۔قیمت۔مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی اوسط قیمت میں 16.37فیصد تک اضافے کی منظوری دےدی اور گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے لئے گیس قیمت میں 94روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے اور گیس کی اوسط قیمت 670 روپے37 پیسے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت میں5 6.3ً فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ، ا سطرح سوئی سدرن کیلئے گیس کے نرخ 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھ جائیں گے ۔اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت829 روپے48پیسے فی ایم ایم بی ٹی ہو گی۔اوگرا کے مطابق گیس کی اوسط قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے وزارت توانائی سے منظوری کے بعد ہو گا۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نو ٹی فکیشن جاری کرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں۔جوبائیڈن کی زبان پھسل گئی۔ یوکرینی عوام کو کو ایرانی کہہ دیا