آزاد کشمیر :بغیر امتحانات  طلبا پاس۔۔ اگلی جماعتوں میں پروموٹ

Jun 02, 2021 | 12:46:PM
 آزاد کشمیر :بغیر امتحانات  طلبا پاس۔۔ اگلی جماعتوں میں پروموٹ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سالانہ امتحانات کیلئے ناسازگار حالات کی بنا پر طلبا کو کامیاب قرار دے کر اگلی کلاسوں میں ترقی دے دی گئی۔

 کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبا و طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔محکمہ سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری تعلیم آزاد کشمیر نے طلبا کی ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث سالانہ امتحانات کیلئے ناسازگار حالات کی بنا پر طلبہ کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔محکمہ تعلیم نے ہدایت کی کہ کلاسز باقاعدہ شروع ہونے تک طلبا و طالبات اگلی جماعتوں کی کتب خرید کر اپنے طور پر تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں اور تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچے تیاری کرلیں۔۔امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

 علاوہ ازیں پاکستان میں تعلیمی ادارے کھولنے اور امتحانات کے حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ورچوئل ہوگا جس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔  اس کے علاوہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ بھی آج ہی کے اجلاس میں ہوگا۔

 خیال رہے کہ 24 مئی کو ہونے والے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں امتحانات کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا گیا تھا۔ تمام صوبائی وزرائے تعلیم نے رائے دی تھی کہ اس سال کسی بھی طالب علم کو امتحان کے بغیر اگلی کلاس میں پروموٹ نہ کیا جائے۔