بجلی زیادہ ہے تو لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے ۔۔ شاہد خاقان عباسی

Jul 02, 2021 | 19:39:PM
بجلی زیادہ ہے تو لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے ۔۔ شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ حکومت نااہل ہے لیکن جھوٹ تو نہ بولے ۔آج 44 ٹمپریچر ہے اور پورے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ آج لاہور ،گجرانوالہ اور اسلام آباد کے علاوہ دیگر پنجاب ،سندھ اور خیبر پی کے شہروں میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔ایک وزیر کہہ رہا تھا کہ ملک میں نواز شریف نے بجلی زیادہ لگا دی کدھر لگائیں ۔تین سال یہی راگھ الاپتے رہے کہ بجلی بڑی مہنگی لگ گئی ہے کیا جائے ۔آج ملک میں بد ترین لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو وزیر نکالے گئے انہوں نے کہا کہ ٹرانسمشن کا انتظام نہیں کیا گیا ۔کوئی مسئلہ ٹرانسمشن کا نہیں ہے۔جھوٹ دلیری سے بولا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 فیصد مہنگا فرنس آئل خریدا جا رہا ہے
اپنی نااہلی کی وجہ سے مہنگی ایل این جی خرید رہے ہیں۔آج بھی ہم سے پوچھیں ہم بتا ئیں گے کتنے شپ چائیے ہم بتا دیں گے۔اب کسی کو پروا نہیں ہے کہ ملک کے اصل مسائل کیا ہیں۔آج بجلی کے جو پلانٹ لگے تھے وہ بند پڑے ہیںکیا پا کستان کے عوام کو بجلی کی ضرورت نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک خود مختار ملک ہے ہم چاہتے ہیں وہاں کی قیادت اپنے فیصلے خود کرے۔پہلے بھی پاکستان نے مہاجرین کا بوجھ اٹھایا ،اب بھی مہاجرین کو کوئی نہیں روکتالیکن جب باہر سے ملک ا ٓکر مداخلت کریں گے تو پاکستان پر دباو بڑھتا ہے تو پاکستان یہ بوجھ کیسے برداشت کرئے اور کیوں کرئے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک جہاز پر ایک ارب روپے کمیشن لیا جا رہا ہے۔یہ لوگ کیسے پیسے کما رہے ہیں پیسے کون لے رہا ہے ہمیں سب معلوم ہے۔انہوں نے کہا کہ قطر کے معاہدے کی بات کرتے ہیں میں نے کہا تھا کہ معاہدہ غلط تھا تو پرچہ کرا دیں۔آج جو بجلی کے پلانٹ لگے تھے وہ بند پڑے ہیں۔اتنی بجلی کے پلانٹ لگا دیئے گئے تھے اور لگ رہے ہیں کہ 2030 تک پاکستان کو کوئی نیا پلانٹ لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک ایک فرنس کے جہاز پر ایک ارب روپے کرپشن لی جاتی ہے۔میں وزیر رہا ہوں سب جانتا ہوں۔کیا ملک کو اضافی گیس نہیں چاہیے۔اخبار میں اشتہار دیا گیا کہ ہم اضافی گیس بیچنا چاہتے ہیں۔آج کہہ رہے ہیں ملک میں ایل این جی نہیں ہے،یہ سرکس کا کھیل میری سمجھ میں نہیں آتی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیر کہہ رہے ہیں کہ پانی کم آ رہا ہے میں بھی جانتا ہوں مگر آپ کے پاس بجلی بنانے کی کپیسیٹی موجود ہے۔نندی پور فرنس آئل اور ایل این جی دونوں پر چلتا ہے۔گردشی قرضہ اڑھائی ہزار ارب سے زیادہ ہو گیا ہے۔ہم کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتے بس کہونگا جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں امریکہ کی قیمت پر چائنہ اور چائنہ کی قیمت پر امریکہ سے تعلقات نہیں رکھنے چاہئے۔ ہم خود مختار ملک ہیں ہمیں اپنی مرضی سے ملکوں کے ساتھ تعلقات رکھنے چائیے ۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کیلئے آئی جی پنجاب کا بڑافیصلہ