اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹرز کو الیکشن کمیشن نے مہلت دیدی

Jan 02, 2024 | 11:01:AM
اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹرز کو الیکشن کمیشن نے مہلت دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹرز کو الیکشن کمیشن نے مہلت دیدی ۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ 15 جنوری تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے سینیٹرز کی ممبرشپ معطل کر دی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 28 سینیٹرز نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی جن میں یوسف رضا گیلانی، مصدق ملک، شاہین خالد اور عون عباس نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔


اس کے علاوہ سیف اللہ نیازی، نزہت صادق، محمد علی شاہ جاموٹ، میاں رضا ربانی، امام الدین شوقین، فیصل سبزواری،تاج حیدر، نثار کھوڑو، خالدہ عطیب اور شوکت ترین نے تفصیلات جمع نہیں کرائی۔ 

 ضرور پڑھیں:ڈالر مزید سستا ،اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار
لیاقت خان ترکئی، ہدایت اللہ خان، عطا الرحمان، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر، دوست محمد خان، گردیپ سنگھ، ہدایت اللہ، عبدالقادر، محمد قاسم، ثمینہ ممتاز ، سعید احمد ہاشمی  اور دنیش کمار بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔