شدید دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازیں اسلام آباد سے لاہور منتقل

Jan 02, 2024 | 10:33:AM
شدید دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازیں اسلام آباد سے لاہور منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شدید دھند کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے  جبکہ لاہور ائیرپورٹ کو متبادل ائیرپورٹ کا درجہ دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد  انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رن وے پر حد نگاہ 50میٹر ریکارڈ ہونے کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کو لینڈنگ میں دشواری کا سامنا  پیش آیا  ہے جبکہ  اسلام آباد آنے والی پروازوں کو لاہور ائیرپورٹ اترنے کی ہدایات دیدی گئی۔ 

 ذرائع کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والی تین پروازوں کو لاہور اور پشاور اتار لیا گیا جب کہ درجن بھر پروازوں کی آمد اور روانگی متاثر ہوئی ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 670 کو  اسلام آباد کی فضا میں آدھا گھنٹہ انتظار کے بعد لاہور میں لینڈ کرایا گیا،طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی فضائی حدود میں تقریبا 30منٹ تک چکر لگاتا رہا،جب کہ شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو بھی پشاور میں اتارا گیا، پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز بھی لاہور منتقل کردی گئی،لاہور ائیرپورٹ پر حد نگاہ بہتر ہونے کی وجہ سے پروازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف  جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جاپان میں زلزلے سے30 عمارتیں تباہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے برٹش ائیرویز کی پرواز لندن اورامارات کی پرواز مطلع صاف ہونے کے لیے دبئی روانگی کی منتظر رہی،دھند کے باعث اسلام آباد سے گلگت اور بحرین کی پروازیں بھی وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔

اس کے علاوہ دھند کی وجہ سے موٹر ایم 14 کو ٹھٹی کلراں اور ہکلہ کے مقام سے بند کر کے ٹریفک کو دوسری طرف کنورٹ کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے حکام کے مطابق اس وقت حد نگاہ 15 سے 20 میٹر ہے،جبکہ دوسری طرف اٹک شہر اور گردونواح میں بھی گہری دھند چھائی ہوئی ہے اور حد نگاہ 10 میٹر ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔