عام انتخابات،ن لیگ فیورٹ،قیادت کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم درد سر بن گئی

Jan 02, 2024 | 09:47:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بظاہر فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ہر طرح کا میدان ان کے لیے سازگار ہے۔ ن لیگ کے سیاسی مخالف پنجاب میں یا تو بہت زیادہ کمزور ہے اور جو بظاہر طاقتور تھے نو مئی کے بعد سے دیوار سے لگے ہوئے ہیں ۔اس طرح ن لیگ کے لیے پنجاب کی حد تک میدان کافی صاف نظر آرہا ہے۔اس کے باوجود یہ جماعت اندرونی طور پر تنازعات کا شکار ہے۔پروگرام ’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق کہتے ہیں کہ ن لیگ پی ڈی ایم حکومت میں رہنے والے اتحادیوں کے ساتھ تو راہ و رسم بڑھا رہی ہے۔ لیکن اس کے اپنے امیدواروں مین اضطراب اور کشمکش ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ٹکٹوں کے لیکر بہت سے حلقے ایسے ہیں جہاں ن لیگ کے دو یا دو زیادہ ہیوی ویٹس آمنے سامنے ہیں اور کسی طور پر پارٹی فیصلوں کی پابندیوں کیخلاف آواز بلند کر رہے ہیں ۔ امیدواروں کے ٹکٹوں کی تقسیم مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے لیے درد سر بن گئی، ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے ن لیگی قیادت سر جوڑ رہی ہے لیکن مسئلے کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہےہیں ۔ پنجاب کے حلقہ این اے 121 میں ٹکٹ کے حصول کے لیے شیخ روحیل اصغر اور ایاز صادق کی لڑائی سے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کافی پریشان دکھائی دیتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں روحیل اصغر کو نے قیادت پر واضع کیا تھا کہ وہ کسی بھی طور 121 سے سرنڈر نہیں کرے گے کیونکہ یہ انکا آبائی حلقہ ہے۔ان کے والد اور داد بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑتے رہے ہیں ۔جبکہ وہ خود بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑتے رہے ہیں ۔گزشتہ عام انتخابات میں حلقہ بندیوں کے باعث ان کا حلقے کا کچھ ایاز صادق کے حلقے میں گیا تو وہاں انہوں ایاز صادق کے حق میں خود مہم چلائی تھی لیکن اس بار کی نئی حلقہ بندیوں میں وہ عالقے واپس ان کے ایریا میں شامل ہو چکے ہیں اس لیے وہ اب کسی بھی طور سے یہ حلقہ نہیں چھوڑے گے۔دوسری جانب ایاز صادق نے اعلیٰ قیادت کو مطلع کیا اور کچھ ڈاکومینٹس میں فراہم کرتے ہوئے یہ مدعا اٹھایا کہ ان کے اصل حلقے کی 56 فیصد علاقے اب روحیل اصغر کے حلقے میں جا چکے ہیں ۔اس لیے این اے 121 سے الیکشن لڑنا ان کا حق ہے۔یہی وہ معاملہ ہے جو شیخ روحیل اصغر اور ایاز صادق کے بیچ تناو کا سبب ہے اور اسی تناو نے اعلیٰ ن لیگ قیادت کو بھی مخصمصٓے میں مبتلا کر رکھا ہے۔بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ٹکٹ ایاز صادق کو دیے جانے پر روحیل اصغر نے اس حلقے سے آزاد الیکشن لڑنے کے لیے بھی صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں ۔جس کا اظہار وہ خود بھی کر رہے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: