(مانیٹرنگ ڈیسک) گجراج راؤ نے وکی کوشل اور کترینہ کی شادی میں فون نہ لانے پر دلچسپ جواب دے دیا گجراج رائو کی انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر وائرل ہے جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار کی یہ اسٹوری اس بات کا ثبوت ہے کہ وِکی اور کترینہ کی شادی ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجراج راؤ نے انسٹاگرام پر کترینہ اور وِکی کی شادی میں موبائل فون لانے پر پابندی کی خبر شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے وِکی کوشل کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ سیلفی نہیں لینے دے گا تو میں نہیں آرہا بیاہ میں،بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج راؤ نے وِکی کوشل کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے ٹک ٹاک چھڑوانا چاہی۔۔بیوی نے شوہر ہی چھوڑ دیا
بالی وڈ کی اسٹار جوڑی کترینہ اور وکی کی جانب سے اب تک اپنی شادی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے جب کہ بھارتی میڈیا اس بات پر مُصر ہے کہ دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز 17 دسمبر سے ہورہا ہے۔
بھارتی میڈیا نے اس سے قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ جوڑے کی شادی میں آنے والوں پر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی جب کہ مہمانوں کو ضابطہ اخلاق کا ایک فارم بھی دیا جائے گا جس پر درج شرائط انہیں پورا کرنا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سجل علی کی بہن اور بھائی کیساتھ نئی تصویر۔۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی