40 گھنٹوں کی مسلسل بارش نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

Aug 02, 2023 | 14:51:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین کے دارلحکومت بیجنگ میں 40 گھنٹوں کی مسلسل بارش نے 140 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، اس سے پہلے 1891 میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

بیجنگ کے محکمہ موسمیات نے  پیغام میں بتایا کہ طوفان کے باعث حالیہ بارشوں نےچینی دارالحکومت میں 140 سال قبل ہونے والی بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صرف 40 گھنٹوں میں ریکارڈ کی گئی بارش جولائی کے پورے مہینے کی اوسط بارش کے قریب ہے،سرکاری میڈیا نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ شمالی چین میں شدید بارشوں سے 130 ملین افراد متاثر ہوں گے۔

 یجنگ میٹرولوجیکل سروس نے کہا کہ ’اس طوفان کے دوران ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ بارش 744.8 ملی میٹر تھی،  جو چانگ پنگ کے وانگجیوان واٹر ریزرو میں ہوئی۔طوفان ڈوکسوری ایک سابقہ سپر ٹائفون ہے جو فلپائن سے ٹکرانے کے بعد گزشتہ ہفتے جنوبی فوجیان صوبے سے ٹکرایا اور اب چین کے اوپر شمال کی طرف بڑھ رہا۔

سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طوفان سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہیں، جبکہ شہر سے 127,000 سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ شمالی چین میں دیگرمقامات پربھی نواموات کی اطلاع ملی ہے۔ 

سمندری طوفان ڈوکسوری کے سبب چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارشیں اور سلابی صورتحال جبکہ صوبے فوجیان میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب  ہزاروں گاڑیاں اور رہائشی علاقے متاثر ہیں، لاکھوں افراد بے گھر اور محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے

 مزید پڑھیں:کشتی میں آگ بھڑک اٹھی،سوار افراد نے جان کیسے بچائی؟ویڈیو دیکھ کر دل دہل جائےگا

طوفان کے نتیجے میں شمالی علاقہ جات میں میں آنے والے سیلاب سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، فوجی ہیلی کاپٹر بیجنگ سیلاب متاثرین کو امداد پہنچا رہے ہیں۔