ریاض: روبوٹک رضاکار افطاری پیش کرنے لگا

Apr 02, 2023 | 12:15:PM
ریاض: روبوٹک رضاکار افطاری پیش کرنے لگا
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک روبوٹ نے رضاکاروں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر دارالحکومت ریاض میں روزہ داروں کو افطار کا کھانا پیش کرنا شروع کردیا ہے۔ روبوٹ رضا کار کے اس کام کو بڑے پیمانے پر سراہا جارہا ہے۔

سعودی شہریوں اور رہائشیوں نے اس اقدام پر بات چیت کی اور روبوٹ کو رضاکارانہ کام میں استعمال کرنے کے اس آئیڈیا کی تعریف کی۔ خودکار روبوٹ نے ریاض کی سڑکوں پر راہگیروں کو ناشتہ اور کھجور فراہم کرنے میں حصہ لیا۔