تحریک عدم اعتماد ۔وزیراعظم کا اسمبلیوں سے استعفے کے آپشن پر غور

Apr 02, 2022 | 11:43:AM
عمران خان ، تقریر
کیپشن: وزیراعظم عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے تحریک عدم اعتماد کے بعد دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے تحریک عدم اعتماد کے بعد دیگر آپشنز پر غور شروع کردیا،تحریک انصاف اپوزیشن کی بجائے الیکشن میں جائے گی۔ تحریک عدم اعتماد میں حکومت کو ناکامی کی صورت میں عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

تحریک انصاف کے استعفوں سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہو جائے گی،قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد155 ہے جبکہ قومی اسمبلی ایوان 342 پر مشتمل ہے ۔اگر پی ٹی آئی اور ان کے اتحادی قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں تو نئی حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔اتنی تعداد میں ضمنی الیکشن کرانا بھی مشکل ہو گا،یہی مشق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بیک وقت کی جا ئے گی۔ذرائع کےمطابق وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن میں جانا ان کے لیے سود مندثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:عامرلیا قت دل کی تکلیف میں مبتلا ، ہسپتال داخل