شوگر مافیا کی غیر ممالک میں اربوں روپے کی بے نامی پراپرٹیاں

Apr 02, 2021 | 13:58:PM
شوگر مافیا کی غیر ممالک میں اربوں روپے کی بے نامی پراپرٹیاں
کیپشن: چینی کا ذخیرہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شوگر مافیا کے خلاف حالیہ ہونیوالی تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ شوگر مافیا نے ملائیشیا، دبئی، برطانیہ اور یورپ میں اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنائیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شوگر مافیا کا چینی کے ناجائز منافع سے حوالہ ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک بے نامی جائیدادیں بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ شوگر مافیا نے ملائشیاء، دوبئی، برطانیہ اور یورپ میں اربوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنائیں ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جائیدادوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لئے ملکوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اور اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ذریعے غیر ملکی سفارتخانوں کو سٹہ مافیا کے سرگرم افراد کے نام اور ان کی تفصیل فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان خان کو ریلیف مل گیا